ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ  سعود کا بونی ہسپتال کا دورہ

  ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ  سعود کا بونی ہسپتال کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم نے گزشتہ روز اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کا دورہ کیا۔معائنہ کے دوران انہوں نے ہسپتال عملے کی حاضری رجسٹر چیک کیا اور میڈیکل آفیسر ز سے ملاقات کی۔انہوں نے مختلف وارڈ ز ایکسرے روم،ڈریسنگ روم اور لیبارٹری میں صفائی و ستھرائی کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے مفت ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیوٹی پر موجود میڈ یکل آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ صحیح معنوں میں مریضوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -