سوشل میڈیا کے مثبت استعمال  کو فروغ دیا جائے،مفتی نعمان

سوشل میڈیا کے مثبت استعمال  کو فروغ دیا جائے،مفتی نعمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کو فروغ دیاجائے،کتاب سے دور نونہال انٹرنیٹ میں گھنٹوں وقت برباد کررہے ہیں،اسلام نے معاشرتی فوائد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی اجازت دی ہے،اٹھنے والے فتنوں اور سازشوں کے سدباب کیلئے میڈیا کا مثبت استعمال ضروری ہے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ومذہبی اسکالر مفتی نعمان نعیم نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داراں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاسوشل میڈیا سے بہت سی اخلاقی و سماجی خرابیوں نے فروغ پایا،معاشرے کے مختلف طبقات اورمکاتب فکر میں ایک دوسرے سے نفرت کو پروان چڑھانے اور باہمی انتشار اور خلفشار کا سبب بن رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ لوگوں کو بدنام کرنے کیلئے بے بنیاد خبریں پھیلانا، تصاویر اور خاکوں میں ردوبدل جیسے طریقوں کے ذریعے سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہورہاہے،اس کے درست استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، والدین کو چاہیے وہ اپنے بچوں کی سوشل میڈیا ایکٹویز پر نظر رکھیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے فتنوں کا باعث بنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیخلاف کاروائی عمل میں لائے

مزید :

صفحہ آخر -