جندول،سوزوکی کی ٹکر سے بہن جاں بحق بھائی زخمی

  جندول،سوزوکی کی ٹکر سے بہن جاں بحق بھائی زخمی

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول تھانہ ثمرباغ کے حدود لیکوڑ کامبٹ میں سوزوکی پک اپ نے بہن اور بھائی کو کچل دیا۔بچی موقع پر جانبحق جبکہ بچے کو تشویشناک حالت میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ ثمرباغ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بچوں کے قریبی رشتہ دار الیاس خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز گیارہ سالہ وریشاء اپنے چھوٹے بھائی دو سالہ ہارون ولد حمیدالغیاث کو گود میں بازار لیجا کر اس کیلئے میوہ خرید رہی تھی کہ اس دوران روڈ کے کنارے پر تیز رفتار سوزوکی نے دونوں کوٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وریشاء موقع پر جانبحق جبکہ اس کا چھوٹا بھائی شدید زخمی ہوا۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے دونوں بچوں کو فری طور پر ہسپتال ثمرباغ منتقل کیا جہاں سے بچے کو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا۔ مذکورہ دونوں بچے کراچی کے رہائشی تھے اور دو روز قبل اپنی والدہ کیساتھ اپنے مامو کے گھر لیکوڑ کامبٹ آئے تھے۔تھانہ ثمرباغ پولیس کے مطابق انہوں نے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرکے گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے اور ملزم ڈرائیور ولایت ولد عجب خان ساکن کوٹکے مسکینی کے خلاف تھانہ ثمرباغ میں زیر دفعات 320/337g/279مقدمات درج کرالئے گئیں ہیں۔پولیس کے مطابق مزید انکوائری جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -