بھارتی فورسز نے 3کشمیری نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا، مظاہرین سے جھڑپیں
وادی (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع شوپیاں کے علاقے سوگن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کر کے تین کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کیا۔ علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی، بھارتی فوج نے دیگر کئی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا،بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پورے ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس شیل کا بے دریغ استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
کشمیری شہید