ایبٹ آباد،تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات جاری
ایبٹ آباد(بیورورپورٹ)تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کیلیے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-ریونیو ایبٹ آباد کا کینٹ ایریا اور نواں شہر میں سکولوں کا دورہ۔حکومت خیبر پختوں خواہ کی جانب سے کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران تعلیمی اداروں کا معائنہ اور عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر- ریونیو سید آصف اقبال نے کینٹ ایریا اور نواں شہر میں مختلف پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کا معائنہ کیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہوئے سکول انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔