3نئے سپیشل اقتصادی زونز کی منظوری، ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو عالمی طاقت بن کر ابھرے: عمران خان 

  3نئے سپیشل اقتصادی زونز کی منظوری، ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو عالمی ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کر روزنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کی صدارت کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سمیت دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی سیمینار میں شریک تھے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں عالمی طاقت بن کر ابھرے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی ری بوٹنگ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں روزگار کے بہت مواقع ہیں پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں عالمی طاقت بن کر ابھرے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں گے وزیراعظم نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے آئی سی ٹی کے موضوع پر سیمینار کے انعقاد کی تعریف کی. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا سمینار کا آخری سیشن وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں آئی ٹی کے ممتاز قومی اور عالمی ماہرین نے بھی شرکت کی جبکہ اعلی عسکری اور سول حکام بھی سیمینار میں شریک تھے. وزیراعظم عمران خان سے وزیر قانون فروغ نسیم اور پی ٹی آئی کے سینئر وکیل شاہد گوندل نے ملاقات کی جس میں اہم قانونی مسائل اور پیچیدگیوں پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر قانون اور شاہد گوندل نے اہم قانونی مسائل اور پیچیدگیوں کے حل پیش کر دئیے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے قانون کی بالادستی پر عملدراذمد کیلئے مختلف پہلووں پر اظہار خیال کیا، وزیر اعظم نے وزیر قانون اور وکیل شاہد گوندل سے تجاویز لیں۔دریں اثناوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زون کے بورڈ آف اپروول اجلاس میں ملک میں تین نئے سپیشل اقتصادی زونز کی منظوری دے دی گئی۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسلام آباد، اسپیشل اکنامک زون چین پاکستان رائیونڈ اور اسپیشل اکنامک زون سندھ کی منظوری دے دی گئی۔ اسپیشل اکنامک زونز کی تعداد بڑھ کر20 ہوجائے گی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون سیل آف پلاٹ ریگولیشنز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔ مزید مشاورت ایک ماہ میں مکمل کر کے آئندہ اجلاس میں تجویز بھیجی جائے گی۔اجلاس میں نجی شعبے سے اپروول کمیٹی میں دو ممبران کی تقرری کی منظوری دے دی گئی،دو ممبران اسپیشل اکنامک زونز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل میں شامل ہوں گے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیدوار حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد، مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور دیگر حکام نے  بھی شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زون کے بورڈ آف اپروول اجلاس میں میں ڈویلپرز اور کوڈویلپرز کے لیے موجود مواقعوں پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں گیس و بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، متعلقہ ادارے گیس، بجلی اور ضروریات سے متعلق جلدکام کریں، اسپیشل زونزمیں سہولتوں کی دستیابی کی رپورٹ جلدپیش کی جائے۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -