رواں برس کروڑوں افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں، عالمی بینک

رواں برس کروڑوں افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں، عالمی بینک

  

  لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔عالمی بینک کے مطابق کورونا اورمعاشی بدحالی سے دنیاکی آبادی کا1.4فیصد حصہ انتہائی غربت کاشکار ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس 11کروڑ 50 لاکھ اور اگلے سال کے آخر تک 15کروڑ افراد شدید غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔عالمی بینک کی رپورٹ میں خدشہ ظاہرکیاگیا ہے کہ غریب ممالک کے علاوہ اوسط آمدنی والے ممالک کے لوگ زیادہ غربت کاشکارہوں گے اور دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں بھی غربت کی شرح بڑھ جائیگی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ غربت کی شرح کم کرنے کے لیے دنیا بھرکے ممالک کو مل کرکورونا وائرس پرقابو پانا ہوگا اور کورونا کے بعد تمام ممالک کو روزگارکے نئے ذرائع اور مواقع بڑھانے ہوں گے۔

عالمی بینک

مزید :

صفحہ اول -