صوابی،سادہ لوح  لوگوں کو پھنسانے والے  3 رکنی گروہ گرفتار

  صوابی،سادہ لوح  لوگوں کو پھنسانے والے  3 رکنی گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (بیورورپورٹ)تورڈھیر پولیس کی اہم کاروائی سادہ لوح لوگوں کو جال میں پھنساء کر بلیک میل کرنے کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا۔لوٹی ہوئی رقم،موبائل فون اور موٹرسائیکل کاغذات برآمدکر لی۔تین رکنی گروہ میں سرغنہ ملزم صدام حسین نے فیس بک پر صنم جان کے نام پر فیک IDبنایا تھا اور لوگوں کے ساتھ لڑکیوں کی روپ میں باتیں کر رہے تھے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملزمان صدام حسین سکنہ تورڈھیر,ولی اللہ اور امر خان ساکنان جلسئی نے ایک بوڑھے شخص مسمی علی زمان ضلع نوشہرہ کو کرکے تورڈھیر کے دور دراز کھیتوں میں لے ورغلہ و پھسلا کر ان سے بذور رقم اور دیگر سامان چھین لی کچھ دنوں قبل مدعی علی زمان ساکن نوشہرہ  نے تھانہ تورڈھیر میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ فیک آئی ڈی صنم جان پر مجھے فرینڈ ریکوسٹ موصول ہوکر میں نے قبول کرلی بعد میں انہوں نے مجھے موبائل نمبر دینے کو کہا اور موبائل پر باتیں ہوئی ملزم صدام حسین نے اپنی آواز عورتوں کی روپ میں مجھے جال میں پھنساء کر مجھے تورڈھیر بھلایا اور وہاں ویران کھیتوں میں لے جاکر مزید ساتھیوں کے ہمراہ مجھ سے 1500 روپے رقم،موبائل فون اور موٹرسائیکل کاغذات بذور چھین لیے۔ڈی پی او صوابی ایسے گروہ کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کیاخصوصی ٹاسک پر بلیک میلنگ گروپ کو ٹریس اور گرفتاری کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ڈی ایس پی لاہور تاج محمد کی قیادت میں تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر افتخار شاہ,اے ایس آئی عمران خان تفتیشی آفیسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کرکے سرغنہ صدام حسین کو گرفتار کرکے دوران تفتیش انہوں نے شریک جرم میں دیگر ساتھیوں کے نام اگل دئیے,انہوں نے اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک کے ذریعے مسینجر ویڈیو کال پر سادہ لوح لوگوں سے نازیباء حالت میں سکرین شارٹ لیکر پھر اسے بلیک میل کر رہا تھا,اور ان سے موبائل نمبر لیکر لڑکیوں کے آواز میں بلیک میل کر رہے تھے۔