میاں نواز شریف کیساتھ ایک مجرم جیسا سلوک ہوگا، شہزاد اکبر

میاں نواز شریف کیساتھ ایک مجرم جیسا سلوک ہوگا، شہزاد اکبر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانا بہت ضروری ہے۔ ان کی حوالگی کے حوالے سے برطانیہ سے بات ہو رہی ہے۔ ان کیساتھ ایک مجرم کی طرح کاسلوک کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کا نظام کو دھوکا دے کر برطانیہ جانا جیل توڑنے کے مترادف ہے۔ لگتا ہے (ن) لیگ نے اپنے خلاف خود غداری کا مقدمہ درج کرایا۔ مشیر داخلہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کی جانب سے وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات کوبے بنیاد قرار دیا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیر میمن کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف آئی اے کا سربراہ جبکہ نواز شریف نے انھیں آئی جی آزاد کشمیر لگایا تھا۔ اس لئے ہی وہ (ن) لیگ کیساتھ رابطے میں رہے اور انہیں فائدہ پہنچا رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر (ن) لیگ کیخلاف مقدمات درج کرانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کی ہدایت وفاقی کابینہ نے دی۔ وہ پاکستان میں بیٹھ کر کس چیز کی کنسلٹنسی دے رہے تھے؟ ان کا اقدام ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچا سکتا تھا۔

شہزاد اکبر 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -