صوابی، فریقین کی آمنے سامنے فائرنگ، 2جاں بحق، 2زخمی 

  صوابی، فریقین کی آمنے سامنے فائرنگ، 2جاں بحق، 2زخمی 

  

صوابی (بیورورپورٹ) موضع شیوہ میں دو فریقین کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ پر مولی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فریق سے روئید جاں بحق جب کہ ان کا بھائی زخمی ہو گیا اسی طرح فریق دوم سے صفدرجاں بحق جب کہ اس کا بھائی معشوق زخمی ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق وجہ قتل ایک کیس کے حوالے سے تکرار بیان کی گئی ہے۔پر مولی پولیس نے دونوں فریق کی رپورٹ پر الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے مجروحین معشوق اور خالد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -