نواز شریف نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا

      نواز شریف نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف نے (آج)جمعرات کوپارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان کے مطابق اجلاس (آج)جمعرات کو  دوپہر اڑھائی بجے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ، ماڈل ٹان، لاہور میں منعقد ہوگا۔پارٹی قیادت نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔مریم اورنگزیب  کے مطابق پارٹی قائد محمد نواز شریف اجلاس سے اہم پالیسی خطاب کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔

  نواز شریف 

مزید :

صفحہ اول -