صوابی،غیر قانونی مائننگ  پر 16 افراد گرفتار

صوابی،غیر قانونی مائننگ  پر 16 افراد گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ صوابی نے گذشتہ رات گئے غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے سولہ کے لگ بھگ افراد کو گرفتار کر لیا ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ پہلی کاروائی پونٹیا علاقہ تھانہ ٹوپی میں کی گئی جہاں گیارہ افراد کو گرفتار کر نے کے علاوہ ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی اور ایک عدد پاکٹ کو قبضے میں لے لیا اسی طرح جگناتھ علاقہ لاہور میں ہونے ولی کارروائی میں چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار عدد گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر علی کی نگرانی میں پونٹیا تحصیل ٹوپی میں معدنیات چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑا گروہ گرفتار۔ گروہ کے سرغنہ سمیت 12 افراد گرفتار۔ سات ٹریکٹرز سمیت ٹرالی اور ایک پاکٹ قبضے میں لے لیا گیا۔ چھاپے میں اسسٹنٹ کمشنر صوابی اصلاح الدین،  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز مہران خان و عادل وسیم اور ڈی ایس پی ٹوپی افتخار خان بھی شامل تھے۔ مجرموں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر لاہور سنا حفیظ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لاہور نجم داوڑ نے جگنات میں کاروائی کرتے ہوئے 4 افراد گرفتار کیے اور 4 گاڑیاں قبضے میں لے لی۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -