سندھ حکومت نے وفاق کو جزائر پر کام کی اجازت دینے کا حکمنامہ واپس لے لیا

   سندھ حکومت نے وفاق کو جزائر پر کام کی اجازت دینے کا حکمنامہ واپس لے لیا

  

 اسلام آباد / کراچی(آئی ا ین پی) سندھ حکومت نے  وفاقی حکومت کو جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق  سندھ کے جزائر اور ساحلوں سے متعلق وفاقی حکومت کے اقدامات پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو احتجاجی   مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں موجود جزائر اور سمندری ساحل صوبائی حکومت کے زیر انتظام ہے، وفاق کی جانب سے پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام اور آرڈیننس کا اجرا غیر قانونی  اور  طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کا اجرا کرکے سندھ کے جزائر کی ملکیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، سندھ حکومت نے بہتری کے لئے وفاقی حکومت کو آئی لینڈ کی ترقی کی مشروط اجازت دی تھی، تاہم اب پہلے سے کی گئی خط وکتابت اور توثیق پر عمل نہیں کریں گے اور وفاقی حکومت سے جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ  واپس لے رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے کہا ہے کہ طے شدہ امور کی خلاف ورزی کرکے وفاقی حکومت غیر آئینی غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، وفاق  نے آئین سیانحراف کرکے آرڈیننس کااجرا کیا، وفاقی حکومت اب سندھ کے جزائر میں نئے شہر بسانے کے منصوبوں پر کام نہیں کرسکے گی۔

حکمنامہ واپس

مزید :

صفحہ اول -