لاہور میں وباء پھر سر اٹھانے لگی، ملک بھر میں کورونا سے مزید 12اموات، 624نئے مریض رپورٹ 

      لاہور میں وباء پھر سر اٹھانے لگی، ملک بھر میں کورونا سے مزید 12اموات، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 351 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 148، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 141، بلوچستان میں 15 ہزار 439، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884، اسلام آباد میں 16 ہزار 936 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 30 ہزار 221 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 614 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 288 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 499 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وا ئر س سے مرنیوالوں کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 245، سندھ میں 2 ہزار 531، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 184، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور ا?زاد کشمیر میں 77 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 کورونا اموات


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کوروناوائرس نے پھر سر اٹھا لیا،کورونا وائرس کے مریضوں میں ر بروز اضافہ ہونے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورو نا کے مزید 67 کیسز سامنے آگئے، شہرمیں مریضوں کی تعداد 50 ہزار217 ہوگئی۔ پنجاب میں 24 گھنٹو ں کے دوران موذی وائرس سے 2 ہلاکتیں ہوئیں اور 24 گھنٹوں کے دوران 115 نئے مریض سامنے آئے اور اس طرح کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 148 تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور کورونا

مزید :

صفحہ اول -