شہباز فیملی کو جعلی ناموں پربیرون ملک سے کروڑوں ڈالرز بھجوائے جانے کا انکشاف

 شہباز فیملی کو جعلی ناموں پربیرون ملک سے کروڑوں ڈالرز بھجوائے جانے کا ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف فیملی کو بیرون ملک سے ملنے والے امریکی ڈالرز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق بیرون ملک سے سب سے زیادہ رقم سلمان شہباز کو موصول ہوئی۔ انھیں 127 جعلی ترسیلات کے ذریعے 1044 ملین ٹرانسفر ہوئے۔حمزہ شہباز شریف کو 23 جعلی ترسیلات سے 29 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر موصول ہوئے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو 19 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔میاں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کو بیرون ملک سے 7 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر منتقل ہوئے جبکہ دوسری بیٹی جویریہ علی کو 7 جعلی ترسیلات سے 2 لاکھ 83 ہزار امریکی ڈالرز موصول ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق بیرون ملک شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی کمپنی ہارون یوسف جی ٹی کے ذریعے رقوم آتی رہیں۔ شہباز شریف خاندان کو سب سے زیادہ 33 جعلی ترسیلات دبئی کی الزورونی ایکسچینج کے ذریعے موصول ہوئیں۔

ڈالرز انکشاف

مزید :

صفحہ اول -