مہنگائی ہوئی ہے مگر قابو پالیں گے، نواز شریف کیخلاف آیف آئی آر سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں: شبلی فراز

        مہنگائی ہوئی ہے مگر قابو پالیں گے، نواز شریف کیخلاف آیف آئی آر سے ...

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) فاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جلسے اور جلوسوں کا بنیادی مقصد کیا ہے سب جانتے ہیں، نواز شریف کیخلاف ایف آئی آر سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتجاجی سیاست کرنے والوں کے پیچھے ذاتی مفاد ہے،، عوام نے پی ٹی آئی کو احتساب اور کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا، کرپشن کیسز میں ریلیف کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا تمام علاقوں کی یکساں ترقی حکومت کی ترجیح ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ، عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت نے پیکج کا اعلان کیا، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے، تمام اقدامات کا مقصد کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کراچی والوں نے انتخابات میں پی ٹی آئی والوں پر اعتماد کا اظہار کیا، کراچی کے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، کم وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں، کورونا صورتحال میں معیشت کو دھچکا لگا، ترقی کی رفتار کم ہوئی، معیشت، کورونا و دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے بجائے مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں۔شبلی فراز نے کہا حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کو سیاسی بنا رہی ہے، حکومت سندھ خود کوئی کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے، چاہتے ہیں جزائر پر ترقیاتی کام ہو، غیر ملکی سرمایہ کاری آئے، وفاقی حکومت جزائر کے معاملے پر کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا مہنگائی کی بات کو تسلیم کرتے ہیں، اس پر بھی قابو پایا جائے گا، ماضی کی حکومتوں نے ملکی اداروں کو کمزور کیا۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزار قائد پر حاضری دی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

 شبلی فراز

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس)کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ملاقات میں اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون نے وزیر اطلاعات کو پرنٹ میڈیا اور خصوصا سندھی اخبارات کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی اور دیگر عہدیداران نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں سے مل کر بے حدخوشی اور اپنائیت محسوس ہورہی ہے۔میری خوش قسمتی ہے کہ میری وزارت کا تعلق لکھنے والے طبقے سے ہے،خود کو آپ کے قبیلے سے سمجھتا ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپ کے مسائل حل ہونے والے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جو صحافت کے پیشے سے منسلک نہیں،انہیں اپنی صفوں سے نکالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈمی اخبارات کی نشاندہی کرنا ہے،ایسے عناصر عامل صحافیوں کی اہمیت کو متاثر کرتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس سلسلے میں اے پی این ایس کا تعاون درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اشتہارات کے اجرا کے میکانیزم کو شفاف بنایا ہے۔ایسا نظام چاہ رہے ہیں جس میں کسی کی اجارہ داری نہ ہو بلکہ سب کے لیے یکساں مواقع ہوں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امور کو شفاف انداز سے چلانے میں تمام مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت دیگر علاقائی اخبارات ہمارے لیے بڑے اہم ہیں۔

  اے پی این ایس 

مزید :

صفحہ اول -