بیروز گاروں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا مشن، پنجاب روزگار سکیم اس جانب ایک قدم: فیاض الحسن 

  بیروز گاروں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا مشن، پنجاب روزگار سکیم اس جانب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (این این آئی) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کا ویژن بیروزگار عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے، اور وزیراعلیٰ کی پنجاب روزگار سکیم کا آغاز اسی منزل کی جانب قدم ہے۔پنجاب روزگار سکیم سے 16لاکھ  خاندانوں کیلئے روزگار کے مواقع ہوں گے۔ انکاکہناتھا گزشتہ ادوار میں ترقیاتی سکیمیں ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر شروع کی جاتی رہیں لیکن موجودہ حکومت کی سکیم میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور اسپیشل افراد کیلئے خصوصی سہولیات رکھی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد خادم اعلی شہباز شریف نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو رکشہ اور ٹیکسی دیکر ان کے ہنر کو ضائع کیا،بڑے منصوبوں پر قومی خزانے کو پانی کی طرح بہا کر ذاتی تشہیر شریف خاندان کا وطیرہ رہا مگر عثمان بزدار کے زیرانتظام تمام منصوبے ٹارگٹڈ اور نتائج کے شفاف نظام پر مبنی ہیں۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -