دیر پار امن و استحکام کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ جار ی رہے گی: جنرل باجوہ 

  دیر پار امن و استحکام کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ جار ی رہے گی: جنرل باجوہ 

  

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ پائیدار امن و استحکام کے آنے تک جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر آمد کے موقع پر ان کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آرمی چیف کیساتھ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرنل مجیب الرحمان شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دیرپا امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ہم آج بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحد اور ہیروز کی قدر کرنے والی قوم کے عزم کو کوئی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔خیال رہے کرنل مجیب الرحمان ٹانک میں خفیہ معلومات پرسیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔

جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -