شہدائے کربلا کا چہلم‘ سکیورٹی ہائی الرٹ‘ مجالس‘جلوسوں کی کڑی نگرانی 

        شہدائے کربلا کا چہلم‘ سکیورٹی ہائی الرٹ‘ مجالس‘جلوسوں کی کڑی ...

  

ملتان + ڈیرہ+ لیہ+ قصبہ کالا (وقائع نگار‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالہ سے  سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ چہلم  کے دوران ملتان شہر سے کل 9 جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے 3 جلوس "اے "کیٹگری کے ہوں گے اسکے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کل 32 مجالس بھی منعقد ہوں گی ان مجالس میں 8 مجالس کا (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

تعلق "اے "کیٹگری سے ہے چہلم کے موقع پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 2500 سے زائد پولیس افسران شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر محمدحسن رضا خان کی زیرنگرانی ایک سپیشل اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے جو سرچ آپریشن کر رہا ہے اس کے علاوہ سب ڈویثرن کی سطح پر ٹیمیں جلوس کے روٹس پر اہم امام بارگاہوں کے قریب، جنرل بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن وغیر ہ پر سرچ آپریشنز کریں گی۔ اسپیشل برانچ اور سنیفر ڈوگز کے ذریعے تمام مجالس اور جلوس سے پہلے علاقہ کی ٹیکنیکل سیوپینگ کرائی جائے گی۔ جلوس کے روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تمام جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو کوریج کی جائے گی۔ تمام اہم مجالس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمدحسن رضا خان تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے، ایس ایس پی آپریشنز ملتان اوارآل نگران ہوں گے۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ربنواز تلہ اور تمام ڈویڑنل ایس پیز اپنے اپنے ڈویثرن کے انچارج ہوں گے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان اورایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی تھانہ کی سطح پرکور منیجمنٹ کمیٹیاں مقرر کی گئی ہیں جن میں امن کمیٹی، تاجران اور عوامی نمائندے شامل ہوں گے۔ جو کسی بھی مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ شہر بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائیگی اور ایلیٹ فور س اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔چہلم کے دوران فول پروف سیکیورٹی  کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ملتان کے گرد 12 اہم پوائنٹس پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے جو کہ ضلع ملتان کے سیلنگ پوائنٹ کے طور پر کام کریں گے۔ان ناکہ بندی پوائنٹ کا مقصد شہر کو مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کرنا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی صورت میں شہر کو مکمل طور پر سیل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں داخل ہونے والے افراد، گاڑیوں اور سامان کی چیکنگ کرنا ہے اور مشکوک افراد پر نظر رکھنا ہے۔ان 12 پوائنٹس پر کل 120 پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے سی پی او ملتان محمد حسن رضا خان نے سیکیورٹی پلان بارے پولیس افسران و اہلکاروں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے چہلم کے موقع پر تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز /ایس ایچ اوز کریں گے۔ جو خود تمام ڈیوٹی کی نگرانی، کمی بیشی، بروقت مقام ڈیوٹی پر نفری بھجوانے، ملازمان کو بریف کرنے کے علاوہ قابل اعتراض وال چاکنگ، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، پوسٹر، پمفلٹ، تقاریر اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں گے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام افسران و ملازمان غیر جانبداری، انتہائی خوش اخلاقی اور دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔ مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنا یا جائے گا۔ دہشت گردی کے پیش نظر وہی افراد سبیل لگانے کے اہل ہوں گے جن کو پولیس کی طرف سے سبیل پر لگانے کیلئے اسٹیکرز جاری کئے جائیں گے۔ عوام آپس میں محبت اور بھائی چارہ کاثبوت دیں اور تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔ مشکوک افراداور انکی سرگرمیوں پر پر نظر رکھیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس کو فوری اطلاع دیں۔ پولیس لائنز میں مناسب تعدار میں ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔ جبکہ ایس ایس پی آپریشنز ملتان آصف امین اعوان نے سی پی او آفس ملتان میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مجالس و جلوس کے لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ایس پی سٹی ڈویثرن جاوید خان اور انچارچ سیکیورٹی شبانہ سیف سید علی رضا گردیزی، شفقت حسین بھٹہ، پروفیسر مظہر حسین گیلانی، مزین عباس چاون، اصغر رضا نقوی اور دیگر لائسنس داران اور مذہبی رہنما میٹنگ میں موجود تھے۔اس دوران تمام لائسنسداران کے ساتھ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شرکاء  کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی۔ لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کی طرف سے اس موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان آصف امین اعوان نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے جلوس امام بارگاہ حیدریہ کے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ، ڈی ایس پی سرکل گلگشت جاوید طاہر مجید، انچارج سیکیورٹی شبانہ سیف اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ایس ایس پی آپریشنز  ملتان نے ڈیوٹی چیک کی اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب ہدایات دیں۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان نے ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔چہلم کے جلوس روٹ کا معائنہ کیا۔سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان نے امام بارگاہ جوادیہ، آستانہ لعل شاہ اور امام بارگاہ حیدریہ کے جلوس روٹس کو چیک کیا۔اس موقع پر ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ، ایس پی سٹی ڈویڑن جاوید خان اور ایس ڈی پی گلگشت جاوید طاہر مجید سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان اور واسا حکام بھی ہمراہ تھے۔ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ شہدائے کربلا کے چہلم پر آج 20 صفر8 اکتوبرکو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہے گا۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔ ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین پنجاب شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں چہلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے سلسلہ میں ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں ڈاکٹر محمدحسین اکبر،شبر حسین اکبر،ضلعی صدر بہاولنگر میاں مظہر عباس بلوچ،تحصیل صدر فورٹ عباس سید مجاہد حسین،ضلعی سیکرٹری بہاولنگر چوہدری شہزاد علی،سید عرفان حیدر شمسی،سید شہزاد شیرازی،محمد بشیرچشتیاں سے شامل تھے ملاقات میں شفقت حسین بھٹہ نے چہلم امام علیہ سلام کے موقع پر آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک کو بہاولپور ڈویژن کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا جس پر آر پی او نے موقع پر احکامات جاری کئے اور چہلم کے حوالہ سے امن وامان کے قیام اور بہتری کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا جس کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔  ڈیرہ غازیخان میں شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جائیگاچہلم کے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔اے سی صدر ملک راشد نعمت،ندیم حیدر نقوی،ظفر عباس شاہ،انورحسن قریشی اور حافظ احمد حسن سمیت ضلعی امن کمیٹی کے اراکین شریک تھے ڈی جی خان ڈسٹرکٹ میں چہلم کی گیارہ مجالس منعقد ہوں گی اور پانچ جلوس نکالے جائیں گے جس کیلئے پنجاب پولیس کے900کے قریب افسران اور جوان سکیورٹی فرائض انجام دیں گے ڈی جی خان شہر میں مجالس اور جلوسوں کومانیٹر کرنے کے لئے 32 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان ڈسٹرکٹ میں حساس مجالس اور جلوسوں کی آن لائن مانیٹرنگ ہوگی۔ریسکیو 1122،صحت،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے فیلڈ کیمپس لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر آفس ڈی جی خان میں ضلعی کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرے گا۔ ضلعی امن کمیٹی کے اراکین نے عاشورہ محرم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری راستے بند نہ ہونے پر مقامی آبادی کو بھی مشکلات کا سامنا  نہیں ہوا۔ ضلع میں امن وامان کے قیام اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی قیادت میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفاق سیال،اسسٹنٹ کمشنرنیاز احمد،اسسٹنٹ کمشنر کروڑمحمدیاسر رضوان ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں پنجا ب حکومت انتہائی چوکس ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نبردآزماہونے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اورعوام کو تحفظ کا احساس دینے کے لئے عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے مزید کہا کہ تمام مکاتیب فکرکے علماء کرام اور ضلع کی عوام باشعوراور امن پسند ہے جو امن و امان،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اسی طرح ہی مثالی اتحادقائم و دائم رکھاجائے تاکہ ضلع لیہ ایک مثال بنارہے۔فلیگ مارچ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے شروع ہوکر فوراہ چوک،اسلم موڑ،کلمہ چوک،کروڑ لعل عیسن سے ہوتا ہواواپس لیہ اختتام پذیر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور دیگر افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. انہوں نے شہدائے کربلا کے چہلم کے روٹس کی صفائی کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ شہر میں صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سرکل سٹی، سرکل کوٹ چھٹہ اور سرکل تونسہ میں کل 5 جلوس نکالے جائیں گے جبکہ ضلع بھر میں کل 11 مجالس بھی منعقد کی جائیں گی 600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس کے علاوہ ایلیٹ پولیس فورس ضلع پولیس، ٹریفک پولیس،لیڈی پولیس اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -