ملتان: مولانا حامد علیؒ‘ قاری احمد میاں  کا عرس‘ آخری نشست میں عالم  اسلام‘ ملکی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں 

     ملتان: مولانا حامد علیؒ‘ قاری احمد میاں  کا عرس‘ آخری نشست میں عالم  ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پیرطریقت مولانا حامد علی خاں ؒ کے 42ویں اور جانشین پیرطریقت قاری احمد میاں خان ؒ کے دوسری سالانہ عرس مبارک کی آخری نشست میں دعا(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

 جانشین پیر طریقت صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نے کی محفل حسن قرات میں ملک بھر سے آئے ہوئے قراء حضرات نے قرآن پاک کی تلاوت کی جن میں قاری عبدالغفار نقشبندی،جگر گوشۂ آفتاب ولایت قاری حسان حامد میاں،قاری محمد سعید سرمد،قاری منیر چشتی،قاری بشیر کریمی،قاری حق نواز سعیدی،قاری عبدالرحمن،قاری رحمت قادری،قاری محمد شہباز فریدی نے تلاوت کلام پاک کی نظامت کے فرائض صاحبزادہ محمد ریاض نظامی نے دئیے اس موقع پر ایک قرارداد پیش کی گئی جس کے مطابق صحابہ کرام ؓ واہل بیت رضوانؓ کی شان میں خصوصاََ سیدنا صدیق اکبر ؓ وسیدنا عمر فاروق ؓ کی شان میں سرعام گستاخی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اس میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام اتحاد ہے اگر ار باب اقتدار نے غفلت کا ارتکاب کیا تو ملک میں فرقہ قاریت بڑھے گی عاشقان صحابہ ؓ واہل بیتؓ چین سے نہیں بیٹھیں گے آخری نشست میں قاری نعمان حامد،قاری حسان حامد،قاری عبداللہ حامد،حاجی ایوب حامدی،حاجی عبدالصمد حامدی،محمد الیاس حامدی،زاہد بلال قریشی،حافظ منظور الٰہی،محمد ثمر حامدی،ڈاکٹر اشرف قریشی،مولانا رمضان ضیاء الباروی،حاجی اشفاق حامدی،رانا عبدالقدیر حامدی،قاری ممتاز چشتی،صوفی قمرالدین،ماسٹر اصغر علی شاہ،حاجی سجاد علی حامدی،محمد فدا حامدی،علامہ عزیز الرحمان حامدی،حافظ محمد ظفر قریشی،حافظ مقصود حامدی،حاجی منظوراحمد قریشی حامدی،محمد شکیل حامدی،قاری عبدالحکیم نقشبندی،محمد صغیر حامدی اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ جانشین پیرطریقت قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے ملکی سلامتی عالم اسلام اور مریدین کیلئے اپنے مخصوص انداز میں دعا کرائی۔

عرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -