بی ایس پروگرامز: ویمن یونیورسٹی ملتان  میں طالبات کی رہنمائی کیلئے تقریب

 بی ایس پروگرامز: ویمن یونیورسٹی ملتان  میں طالبات کی رہنمائی کیلئے تقریب

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)ویمن یوینورسٹی ملتان میں بی ایس پروگرامز میں داخل ہونے والی طالبات کی راہنمائی کے لئے اورینٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھی انہوں نے یونیورسٹی (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

میں داخل ہونے والی طالبات کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ یونیورسٹی میں آنے والی نئی طالبات یونیورسٹی کے رولز،ریگولیشن،اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن سے واقف نہیں ہوتیں اور مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے طالبات کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور مشکل سے بچانے کے لئے اورینٹیشن  کا انقعاد کیا گیا ہے انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب ہمارے ملک کا سنہری مستقبل اور کل کے پاکستان کے علمبردار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اس لئے ہمیں تعلیم کے زر یعہ ملک میں مثبت تبدیلی لانی ہے اورکہا کہ مطالعہ کا شوق پیدا کریں پڑھائی کو شوق سے اور سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ آپ کو نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ قومی اور بین الااقوامی سطح پر خود کو مقابلے کے لئے تیار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آج سے باقاعدہ کلاسز کا انعقاد کرنے کی بنیادی وجہ قائد اعظم کے فرمان“کام کام اور کام”پر مہر ثبت کرنا ہے اور کہا کہ ہمیں اپنے قائدکے عظیم تحفے کو سنوارنا ہے۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر نائلہ امتیاز نے کہا کہ محنت اور لگن سے تما م تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھتے ہوئے اپنا والدین اور ادارے کا نام روشن کریں اوراپنی صلاحیتوں کو مثبت کاموں میں استعمال کریں۔اس موقع پر مختلف شعبوں کی چیئرپرسنز بھی موجودتھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -