پراپرٹی ٹیکس: ضلع وہاڑی کی ملتان ڈویژن  میں پہلی پوزیشن‘ ای ٹی او کو شاباش

 پراپرٹی ٹیکس: ضلع وہاڑی کی ملتان ڈویژن  میں پہلی پوزیشن‘ ای ٹی او کو شاباش

  

 میلسی(سپیشل رپورٹر)پراپرٹی ٹیکس کے سلسلہ میں 13 کروڑ کا ٹارگٹ پہلی سہہ ماہی میں 53 فیصد ہدف پورا کر لیا، ملتان ڈویژن میں پہلی پوزیشن آئی‘ ای ٹی او ایکسائز وہاڑی بشیر احمد کھرل نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ضلع وہاڑی کو 13 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا انہوں نے 6 کروڑ 85 لاکھ 76ہزار 644 روپے پہلی سہہ ماہی میں ریکوری کر لی جو مقررہ ہدف کا تقریبا 53 فیصد بنتا ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب راؤ شکیل الرحمان نے ملتان میں میٹنگ کے دوران ای ٹی او وہاڑی بشیر احمد کھرل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے بتایا کہ ریکوری میں ہم لوگ ابھی تک ملتان ڈویژن میں پہلے نمبر پر ہیں اور حکومت کے دیئے گئے ہدف کو انشاء اللہ بہت جلد مکمل کر لیں گے۔

شاباش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -