جام پور کو ضلع کاد رجہ دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے‘ جعفر لغاری 

      جام پور کو ضلع کاد رجہ دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے‘ جعفر لغاری 

  

جام پور (نامہ نگار) سابق حکمرانوں نے قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا۔ ملک کو مقروض کرکے دیوالیہ کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسوں کی وجہ ملک ترقی کا سفر طے کر رہا ہے۔ اپوزیشن دھرنوں کی بجائے ملکی ترقی اور عوام کی خوش حالی کے لیے حکومتی پالیسوں کا ساتھ دے۔ اب نیب کے شکنجے سے کوئی بچ نہیں سکے گا۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری وسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا (بقیہ نمبر27صفحہ 7پر)

شہزاد ہمایوں کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندرخان۔ سابق ناظم مرزا شفقت اللہ خان۔مرزاعثمان سکندرخان۔ رانا شہباز خان۔ ملک محمد شاہد ڈڈا۔ ڈاکٹر ندیم احمدانی۔ حسین فریدی کھچیلہ۔ قاسم خان لنگرانہ۔ حسین تبسم۔ مرزا عدنان خان۔ مرزا ندیم ثاقب خان۔ محمد اعظم گوپانگ۔ ذاہد خان احمدانی۔  ڈاکٹر میمونہ ادریس خان۔ ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ لغاری خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ جام پور کو ضلع کا درجہ دلانے اور سوئی گیس کی فراہمی اور ماڑی کو تحصیل کا درجہ دلانے اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے خصوصی پیکج کا وزیرا عظم پاکستان سے مطالبہ کیا جس کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی جس کا باقاعدہ اعلان دورہ راجن پور میں کریں گے۔ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے کہا جام پور شہر میں پانچ ارب روپے کے سٹی پیکج سے شہر میں سیوریج کا مسلہ حل ہو گیا ہے۔ ان شاء اللہ شہر میں مزید ترقیاتی فنڈز کے لیے کوشیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے سابق ممبر ضلع کونسل سے ملاقات کی ضلع راجن پور کی سیاسی صورت حال اور علاقائی مسائل سے اگائی حاصل کی۔ بلدیاتی الیکشن میں امیدوارں کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

جعفر لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -