خانیوال: بغیر اجازت ادویات فروخت  کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

    خانیوال: بغیر اجازت ادویات فروخت  کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

  

عبدالحکیم(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے عطائیوں اور بلااجازت ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک (بقیہ نمبر29صفحہ 7پر)

ڈاؤن کیلئے از سرنو حکمت عملی طے کرلی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈرگ انسپکٹرز کو بلاتفریق کریک ڈاؤن کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے عطائیوں کیخلاف کارروائیاں تسلسل کیساتھ جاری رکھی جائیں - انہوں نے کہ بات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں ڈی ایچ اوز ڈاکٹر فضل الرحمن بلال، ڈاکٹر ابرار، سیکرٹری بورڈ روبینہ تاج، ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں عطائیوں، بلااجازت ادویات کی فروخت کے 40 کیسز کی سماعت کرکے 10 کیسز ڈرگ کورٹ بھجوادئیے جبکہ 18 میں وارننگ دی گئی جبکہ 12 کیسز میں آئندہ سماعت کے لئے پیشی مقرر کردی گئی- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع کہا کہ عطائی یا تو مکروہ دھندہ ختم کردیں یا جیل جانے کے لئے تیار رہیں - انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

کریک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -