سموگ کنٹرول کرنے کیلئے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ‘ کمیٹی فعال
عبدالحکیم(سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ ماحولیات اور زراعت کو متحرک ہونے (بقیہ نمبر28صفحہ 7پر)
اور پرانی ٹیکنالوجی کے بھٹہ خشت مالکان کو کام 7 نومبر سے 31 دسمبرتک بھٹے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلعی سطح پر تشکیل انٹی سموگ کمیٹی کو فعال ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد سموگ کے لئے قبل از وقت ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز کے مالکان کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی جائیں اور پرانی بیٹریاں پگھلانے والے یونٹس فوری سیل کئے جائیں - ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا غیر قانونی عمل ہے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی- ڈپٹی کمشنر نے ماحولیاتی آلودگی کے انسانی صحت پر مضر اثرات بارے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں ماحول کو انسان دوست بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
فعال