محسن وال: 13 سالہ بچی سے بداخلاقی‘ مقدمہ درج‘ کارروائی شروع 

محسن وال: 13 سالہ بچی سے بداخلاقی‘ مقدمہ درج‘ کارروائی شروع 

  

 میاں چنوں‘ محسن وال (نامہ نگار+ نمائندہ پاکستان) محسن وال کے نواحی گاؤں 109 پندرہ ایل میں 13 سالہ بچی سے بداخلاقی کی گئی ہے‘ پولیس نے ایف آئی آر میں عمر سولہ سال کر دی۔ تفصیل کے مطابق محسن وال کے نواحی گاؤں 109 پندرہ ایل کا محمد اکرم اور اس کے اہل خانہ کپاس چنائی کے لئے گئے ہوئے تھے گھر میں ان کی تیرہ سالہ بیٹی اکیلی موجود تھی ملزم یاسر اپنے ایک(بقیہ نمبر30صفحہ 7پر)

 نامعلوم ساتھی کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور لڑکی کو زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بنا دیا۔شور واویلہ سن کر اہل محلہ اکھٹے ہو گئے۔ملزم اپنے ساتھی سمیت موقع سے فرار ہو گیا،پولیس تھانہ چھب کلاں نے ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔بچی کے والد کے مطابق میری بیٹی کی عمر ب فارم کے مطابق تقریباً 13 سال بنتی ہے مگر پولیس نے جان بوجھ کر ایف آئی آر میں سولہ سال درج کر دی ہے، لڑکی کو میڈیکل کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا. رابطہ کرنے پر ایس ایچ او نجف عباس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا ہے.مقدمہ دی گئی درخواست کے مطابق درج کیا گیا ہے مزید کاروائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ہوگی۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -