گھر میں جھگڑا: نوجوان کی زہریلی گولیاں  کھا کر خود کشی‘ لاش ورثاء کے حوالے

 گھر میں جھگڑا: نوجوان کی زہریلی گولیاں  کھا کر خود کشی‘ لاش ورثاء کے حوالے

  

 ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر 25 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ہے، تفصیل کے (بقیہ نمبر32صفحہ 7پر)

مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 120 دس آر آر کے رہائشی 25 سالہ نوجوان محمد حسنین ولد محمد یوسف قوم لوہار نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں حالت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں لیجایا گیا جہاں حالت مزید بگڑنے پر نشتر ہسپتال ملتان لیجایا گیا جہاں محمد حسنین ایمرجنسی وارڈ میں دم توڑ گیا ضروری کاروائی کے بعد نوجوان کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

حوالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -