پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج اساتذہ رہنما ملتان واپس‘ ملازمین کش پالیسیاں نہ بنائی جائیں‘ رانا الطاف حسین‘ چودھری ارشد اور دیگر کا مطالبہ
ملتان (سٹی رپورٹر) آل پاکستان گرینڈ الائنس کے زیراہتمام پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دینے والے اساتذہ رہنماؤں کی قیادت میں قافلے گذشتہ روز ملتان پہنچ گئے ملتان میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
الطاف حسین نے ملتان ڈویژن سے مہر اشرف، خانیوال سے عبد الطارق نیازی، ڈاکٹر عبد الغفور، ملتان سے اشفاق انصاری، مہر محمد اقبال، لودھراں سے چوہدری محمد ارشد کے ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا اور حکومت کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر رانا الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نیازی حکومت کی جانب سے اساتذہ پر جس طرح شیلنگ، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا وہ کسی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتا جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں اساتذہ کی سفارشات پر عملدر آمد کے لئے جو کمیٹی بنا ئی گئی ہے بالخصوص بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے اور ملازمین کش پالیسیاں بند کی جائیں جس کی وجہ سے اساتذہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں اگر موجود ہ حکومت نے اساتذہ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہر ہ نہ کیا تو اساتذہ راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔