ورلڈ کاٹن ڈے: زرعی یونیورسٹی میں پوسٹر  مقابلے‘ پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعام تقسیم

 ورلڈ کاٹن ڈے: زرعی یونیورسٹی میں پوسٹر  مقابلے‘ پوزیشن ہولڈرز میں نقد ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ کاٹن ڈے کے حوالے سے پوسٹر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، وائس چانسلر جامعہ(بقیہ نمبر33صفحہ 7پر)

 پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اورچیف ایگزیکٹیو آفیسرمقامی سیڈ کارپوریشن پرائیوٹ لمیٹڈ سید حسن رضا تھے۔پوسٹر مقابلے ورلڈ کاٹن ڈے کے حوالے سے منعقد کئے گئے جس کا مقصد کپاس اور دیگر فصلوں کو در پیش مسائل کا حل اور مسائل کی تحقیق کرنا تھا۔ پوسٹر مقابلوں میں زرعی جامعہ کے طلباء و طالبات نے اپنی تحقیق کے ذریعے کئے جانے والے تجربات اور ان سے اخز کئے جانے والے نتائج پوسٹروں پر شائع کئے۔ طلباء وطالبات کی جانب سے لگائے گئے پوسٹروں میں کپاس اور مختلف فصلوں کے مسائل کے حل بارے میں تفصیلات دکھائی گئی تھی۔سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اورچیف ایگزیکٹیو آفیسرمقامی سیڈ کارپوریشن پرائیوٹ لمیٹڈ سید حسن رضانے طلبہ کی جانب سے لگائے گئے پوسٹروں کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کی ریسرچ پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے طلباء و طالبات سے سوال و جواب بھی کئے۔ ورلڈ کاٹن ڈے کے حوالے سے منعقدہ پوسٹر مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو نقد انعام بھی دیا گیا۔جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو000،10روپے، دوسری پوزیشن پر 5,000روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 3,000روپے دینے کا اعلان کیا۔مقابلوں میں ججز کے فرائض ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی، چیئر مین شعبہ سوائل سائنس ڈاکٹر تنویر الحق، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، ڈاکٹر عمار مطلوب ڈاکٹر ذولقرنین اورڈاکٹر وقاص ملک ایسوسی ایٹ پروفیسر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان تھے۔اس موقع پر زرعی جامعہ کی فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -