48 گھنٹوں میں تنخواہیں ادا ورنہ سیوریج لائنیں بند‘ واسا یونین کی دھمکی 

48 گھنٹوں میں تنخواہیں ادا ورنہ سیوریج لائنیں بند‘ واسا یونین کی دھمکی 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) غازی یونین واسا (سی بی اے) کے عہدیداران صدر ملک وحید رجوانہ، چیئرمین غضنفر عباس باٹی، جنرل سیکریٹری مہر عمر حیات ہراج،چیف(بقیہ نمبر36صفحہ 7پر)

 کوآرڈینیٹر ملک عمر عباس، سرپرست اعلی کامران خان نے اعلان کیا ہے کہ واسا ملازمین کو 48گھنٹوں کے اندر اندر تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو ملتان کے سیوریج لائنوں کو بند کردیں گے جس کی ذمہ دار واسا انتظامیہ ہو گی انہوں نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ گئی ہے اور ان کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں لیکن واسا انتظامیہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے جس کی وجہ سے واسا کے سینکڑوں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ واسا انتظامیہ فی الفور ملازمین کو تنخواہیں جاری کرے بصورت دیگر غازی یونین واسا (سی بی اے بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔

دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -