حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ ڈاکٹر اختر ملک

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ ڈاکٹر اختر ملک

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت انقلابی اقدامات کی بدولت اپنی عوام کا معیار زندگی بلند کر رہی ہے،دعووں کے بجائے عملی کام کیا جا رہا ہے،مہنگائی پر کنٹرول کے ساتھ ساتھ نوٹیفائیڈ ریٹ پر اشیاء  کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،پارٹی کارکنوں کو متحرک اور انہیں ان جائز مقام دیا جا رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل رام کلی میں رانا ذوالقرنین اور رانا طارق حنیف کی جانب سے اپنے اعزاز (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر راناعمران شمشاد،رانا داود،رانا زاہد اور رانا فاروق سمیت دیگر ورکرز بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اخترملک نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن قریب ہیں اور ہمارے کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں مصروف ہیں، ہم عوامی خدمت کے قائل ہیں، اپنیکارکنوں کو عزت دے رہے ہیں،انہیں مختلف شعبوں میں ایڈجسٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا واویلا عوام مسترد کر چکے ہیں اور ہم اپنے کارکنوں کی محنت اور اپنی کارکردگی سے بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -