کرونا بے قابو‘ سردار کوڑے خان ہائر سکینڈری سکول 10 روز کیلئے بند 

        کرونا بے قابو‘ سردار کوڑے خان ہائر سکینڈری سکول 10 روز کیلئے بند 

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)مظفرگڑھ کورونا کی زد میں آگیا، کیسز میں اضافہ ریکارڈ ہونے لگا، سردار کوڑا خان ہائر سکینڈری سکول دس روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے انگلش کے لیکچرار میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی‘ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ کے انگریزی کے لیکچرار طالب حسین کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا، جس پر انہیں ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ کے کورونا سنٹر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے، جبکہ سردار کوڑا(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

 خان ہائر سکینڈری سکول مظفرگڑھ کی ایک لیڈی ٹیچر کا کورونا پازیٹیو آ گیا، جس پر ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے سکول دس روز تک کے لئے بند کر دیا، گزشتہ روز اے ڈی سی فنانس مظفرگڑھ آفس کا جونیئر کلرک ندیم بھی کورونا کے باعث انڈس ہسپتال میں جاں بحق ہو چکے ہیں، اب تک ضلع بھر میں 6 سرکاری اور 4 نجی سکولز بند کئے جا چکے ہیں، ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں واقع سرکاری اور نجی سکولوں سمیت سرکاری اور پرائیویٹ اداروں،ضلع کچہری میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی شرح اطمینان بخش نہ ہونے سے کورونا میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس پر شہریوں، طلبہ و طالبات کے والدین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -