ڈیرہ: سبزیاں بھی غریبوں کی پہنچ سے دور‘ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب 

ڈیرہ: سبزیاں بھی غریبوں کی پہنچ سے دور‘ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) ضلع ڈیرہ غازی خان اور نواحی علاقوں میں ٹماٹر،لہسن،ادرک کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،کوئی سبزی 100 روپے فی کلو سے کم میسر نہیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب ہوگئے، شہری لٹنے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان اور اس کے نواحی علاقوں شادن لْنڈ, قصبہ کالا  دری ڈھولے والی اور شاہ صدردین میں رواں ہفتے کے دوران سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے سے شہری بلبلا اٹھے (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)
ہیں نجی سبزی منڈی میں آڑھتیوں کا ایکا ہونے سے گرانفروشی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے سرکاری ریٹ لسٹ مذاق بن کر رہ گئی ہے آٹا 2400 روپے من  ٹماٹر 120روپے سے 150روپے،ادرک 400 سے 600 روپے،لہسن 150سے 200روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے اسی طرح آلو،میتھی،مٹر،کریلے،شلجم سمیت کوئی سبزی 100روپے فی کلوسے کم دستیاب نہیں ہے دیہاڑی دار مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے دوسری طرف چینی، آٹے بحران کے بعد مہنگائی کے اس طوفان سے غریب آدمی کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے نکھٹو افسران نیلامی کے اوقات میں سبزی منڈی میں موجود ہونے کی بجائے سب اچھا کی رپورٹ دیکر گرانفروشی کو فروغ دے رہے ہیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے ہر چیز کا منہ مانگا ریٹ وصول کیا جارہا ہے سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان احمد خان بزدار سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
غائب