رحیم یار خان: جرائم پیشہ افراد سرگرم‘ فائرنگ واقعات میں اضافہ

 رحیم یار خان: جرائم پیشہ افراد سرگرم‘ فائرنگ واقعات میں اضافہ

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد سر گرم ہوگئے جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود کاغذی کاروائی تک محدود ہے‘ملزمان گلیوں‘محلوں‘چوراہوں اور شہر بھر میں فائرنگ کرتے پھرتے ہیں مگر پولیس ملزمان کو ٹریس کرنے میں ناکام ہے۔ حافظ (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

کالونی میں 19 ستمبر کو صدام چہور ایڈووکیٹ کے گھر پر پیش آیاجہاں پر نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی اور گھر پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔فائرنگ کی آواز سن کر جب صدام چہورایڈووکیٹ باہر نکلے تو ان پر بھی نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں صدام چہورایڈووکیٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ 15 کی کال پر پولیس موقع پر پہنچ گی اور آیف آئی آر درج کر دی مگر ملزمان ٹریس نہ ہو سکے ایسا ہی واقعہ ایک بار پھر ان کے گھر پر دہرایا گیا‘ ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھے جا سکتے ہیں مگر تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔فائرنگ کا ایک ہی گھر میں 15 دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔صدام چہور ایڈووکیٹ کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ان کے ملزمان کو جلد سے جلد ٹریس کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -