رحیم یار خان: دو افراد گن پوائنٹ پر اغواء

 رحیم یار خان: دو افراد گن پوائنٹ پر اغواء

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)کچہ کے اغواء کار ایک بار پھر بے لگام ہوگئے‘ 6نامعلوم مسلح اغواء کاروں نے اسلحہ کی نوک پر عمر رسیدہ شخص اور ڈرائیور کو اغواء کرلیا‘مزاحمت پر(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

 نوجوان کو فائر مار دیا اور فرار ہوگئے‘زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا‘ تفصیل کے مطابق تھانہ بھونگ کی حدود موضع بھونگ کے رہائشی نوجوان محسن طارق نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنے والد محمد طارق اور ڈرائیور خیرات حسین کے ہمراہ کار پر سوار ہوکر واپس گھر کی جانب آرہے تھے کہ اسی دوران 6مسلح اغواء کاروں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک لیا مزاحمت پر نامعلوم اغواء کاروں نے اس کو فائر مار دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوا اور زمین پر گر گیا‘نامعلوم اغواء  کار اسکے والد محمد طارق اور ڈرائیور خیرات حسین کو زبردستی اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے فرار ہوگئے‘زخمی محسن طارق کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا‘پولیس نے محسن طارق کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء  اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -