وہاڑی: سسرالیوں کا خاتون پر وحشیانہ تشدد‘ قتل کی کوشش 

وہاڑی: سسرالیوں کا خاتون پر وحشیانہ تشدد‘ قتل کی کوشش 

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) نواحی گاؤں 65ڈبلیو بی سسرالی رشتہ داروں کا خاتون پر بہیمانہ تشدد،قتل کی کوشش کی گئی، متاثرہ خاتون کے ورثاء  نے پولیس تھانہ صدر کو کاروائی کیلئے درخواست دے دی،58بارہ ایل چیچہ وطنی کے رہائشی شکیل احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی بہن عابدہ کرن کی شادی65ڈبلیو بی کے رہائشی محمد نعمان کے ساتھ ہوئی اور اس کے بطن سے دو بچیاں پیدا ہوئیں جس کا نعمان اعجاز کے والدمحمد اعجاز،والدہ پروین کو رنجش تھی پہلے بھی (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

ملزمان میری بہن کو مارتے پیٹتے رہے ہیں مگر گزشتہ روز ماں باپ اور بیٹے نے مل کر میری بہن عابدہ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بال اکھاڑتے رہے جبکہ کمر اور پیٹ میں لاتیں مارتے ہوئے میری بہن کو قتل کرنے کی کوشش کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے جان بخشی کروائی میں اطلاع ملتے ہی یہاں پہنچا تو بہن کی حالت غیر تھی یہ ظالم لوگ صرف بیٹی پیدا ہونے کی رنجش میں میری بہن کو قتل کرنا چاہتے ہیں حکام بالا ملزمان کے خلاف کاروائی کریں متاثرین نے 15پر کال کرکے پولیس تھانہ صدر کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے۔

قتل / کوشش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -