اپوزیشن جماعتیں متحد‘ نیازی سرکار کی الٹی گنتی شروع‘ افتخار خان 

      اپوزیشن جماعتیں متحد‘ نیازی سرکار کی الٹی گنتی شروع‘ افتخار خان 

  

ڈیرہ‘کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر+ سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کی سربراہی میں ڈی جی خان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی عوام دشمن کسان دشمن جمہور دشمن پالیسیوں پر گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا اب نیازی سرکار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

ہے اب انکے دن گنے جا چکے ہیں پارلیمنٹ کو تالے لگا کر یہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے پیرا شوٹرز کا ہر فیصلہ ملک و قوم کے نقصان میں ہے آمریت زدہ جوکرز کا تماشہ اب زیادہ دیر عوام کو نہیں دیکھنا پڑے گا ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئین کی پاسبانی اور صوبوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے بائیس کروڑ عوام کو تبدیلی کے خواب دکھا کر انکو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے جہاں انکے دو سال کنٹینر لگے رہے آج وہاں چھوٹوں صوبوں کے ملازمین اپنی نوکریاں بچانے کی جدوجہد میں سراپا احتجاج ہیں، اے پی سی کی کامیابی کا سہرا نوجوان بلاول بھٹو کے سر ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام خوش آئند بات ہے اس پلیٹ فارم سے پہلے جمہوری تحریکوں نے تین آمروں کو بھگایا اب وقت آگیا ہے انکی کٹھ پتلی کو گھر جانا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہے ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنے ورکرز اور عوام کو آگاہی دے رہے ہیں تیس نومبر پی ڈی ایم جلسہ کی قیادت وسیب کے جیالے کریں گے اور یہ پاکستان کی تاریخ کا بہترین جلسہ ثابت ہوگا۔ اس موقع پر محمد فہد بھٹی ڈسٹرکٹ انفارمیشن ڈیرہ غازی خان محمد علی مراد کھتران، ساحل چانڈیو ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مظفرگڑھ، ملک نعیم رزاق جھانب ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مظفرگڑھ، غلام عباس گورچانی میاں عبدالرحمن بودلہ جمشید مندھرانی نیک خالد موجود تھے۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -