سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا کوہ سلیمان کا دورہ‘ اہم منصوبے کا افتتاح 

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا کوہ سلیمان کا دورہ‘ اہم منصوبے کا افتتاح 

  

ملتان+ ڈیرہ  (سپیشل رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کوہ سلیمان کا دورہ کیا‘کوہ سلیمان میں   "زراعت کی ترقی کا مربوط منصوبہ " کا افتتاح کیا اس موقع پرسیکرٹری زراعت نے کاشتکاروں سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اس علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی کاوشوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان میں اس دوسال کے منصوبہ کے تحت 189ملین روپے کی لاگت سے اہداف مکمل کئے جائیں گے۔اس منصوبہ(بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

 میں زراعت توسیع،واٹر مینجنٹ اور فیلڈ ونگ کی سرگرمیاں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کے بیج کے 50کلوگرام پیکنگ والے 6ہزار تھیلے،جوار 300تھیلے اور باجرہ کے1000 تھیلے 90فیصد رعائتی قیمت پر فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سبزیات کے بیج کے 6ہزار پیکٹس بلامعاوضہ فراہم کئے جائیں گے جن میں سے1500پیکٹس رواں سیزن فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی ویلیو ایگری کلچر کے فروغ کے سلسلہ میں اس ایریا میں 235ایکڑ پر پھلدار درختوں کے باغات لگائے جائیں گے جس میں 150ایکڑ زیتون،75ایکڑ پر سٹرس اور15ایکڑ پر کھجور کے باغات شامل ہیں۔واٹر مینجمنٹ کے تحت 10تالاب اور17سولر پاور سے چلنے والی لفٹ اریگیشن سکیمیں 90فیصد رعائتی قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ونگ کی طرف سے 3ہزار گھنٹے سے بلڈوزرورک اور 3ہزار گھنٹے سے پتھروں کو سٹون پکرز سے نکالنے اور زمین کوقابل کاشت بنانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔سیکرٹری زراعت نے واٹر مینجمنٹ کے تحت ممدانی قلات موضع نالدف میں تعمیر کیا جانے والا واٹر سٹوریج ٹینک اور غازی بکھری میں تالاب چیک کیاجبکہ سوئل کنزرویشن کے سپل وے ودیگر سکیموں کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان میں غربت کے خاتمے اور ہائی ویلیوایگریکلچر کے فروغ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔پراجیکٹس کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے افسران دن رات محنت کریں۔ سیکرٹری زراعت نے بارتھی کے کاشتکاروں میں سبزیات کے بیجوں کے پیکٹس بھی تقسیم کئے۔دورہ کے دوران سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے قبائلی علاقوں کے کاشتکاروں سے ملاقات کی،مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات دیں۔انہوں نے ڈی جی خان میں کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔اس موقع پر شاہد حسین،انوارالحق شہزاد،ندیم احمد،مہر عابد حسین ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ جبکہ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ایگزیکلچر انجینئرنگ آفس کا دورہ کیا. آفس کے معاملات چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ادارہ کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں. ایگزیکٹو انجینئر زراعت انجینئرنگ چودھری ندیم احمد نے بریفنگ دی. سیکرٹری زراعت نے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس میں شعبہ انجینئرنگ کا اہم کردار ہے. جدید آلات کی تیاری، زمین کی ہمواری کیلئے بلڈوزر اور مشینری کی فراہمی کیلئے شعبہ انجینئرنگ اپنی صلاحیتو ں سے کاشتکاروں کو جدید طریقہ کاشت کے آلات فراہم کر رہا ہے. سیکرٹری زراعت نے انجینئرنگ دفتر کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا. 

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -