غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کا گھیرا تنگ

   غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کا گھیرا تنگ

  

راجن پور (نا مہ نگار)نایاب پرندوں کا غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کے خلاف محکمہ شکار نے گھیرا تنگ کردیا‘ روجھان‘ راجن (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

پور اور بلوچستان کے بارڈر اور کچے کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف  انسپکٹر اسلم خان دریشک. محمد نواز  اور ڈویژنل ریڈ پارٹی نے مشترکہ کاروائیاں لاکھوں روپے کے جرمانے کرکے شکاریوں سے جال اور سامان برآمد کرلیا ہے راجن پور تینوں تحصیلوں میں محکمہ شکار کی مختلف ٹیمیں ڈویژنل ریڈ پارٹی کے ساتھ مل کر گزشتہ ہفتے کاروائیاں کی گئی راجن پور تحصیل میں انسپکٹر بشیر نے محمد پور گم والا فتح پور سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے جرمانے کروائے تاہم محکمہ شکار راجن پور کے پاس وسائل نفری اور گاڑیوں کی کمی ہے حکومت پنجاب کو چاہیے جغرافیائی اعتبار سے جنوبی پنجاب کا مشکل ترین اور خطرناک علاقے میں وائلڈ لائف ٹیم کو غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے جدید وسائل مہیا کریں تاکہ نایاب پرندوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -