ترنڈہ محمد پناہ: تاجر کے گھر لاکھوں کا ڈاکہ

 ترنڈہ محمد پناہ: تاجر کے گھر لاکھوں کا ڈاکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ترنڈہ محمد پناہ (نامہ نگار). تاجر کے گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے‘ ڈاکو اڑھائی لاکھ کیش، 3 تولے سونا اور موٹر سائیکل چھین کر(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)
 فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کا معروف تاجر شیخ اجمل نماز مغرب کے بعد اپنی دکان بند کر کے گھر کیلئے گیا جونہی گیٹ کے قریب پہنچا تو وہاں گھات لگائے دو ڈاکوؤں نے حملہ کر کے قابو کر لیا اور اسلحہ کے زور پر گھر کے اندر لے گئے اور یرغمال بنا کر ڈھائی لاکھ روپے نقد، 3 تولے سونا اور 125 موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ڈاکہ