مظفر گڑھ: پولیس مقابلہ، اے ایس آئی شہید، جوابی ایکشن، 1ڈاکو ہلاک 

مظفر گڑھ: پولیس مقابلہ، اے ایس آئی شہید، جوابی ایکشن، 1ڈاکو ہلاک 

  

  مظفرگڑھ + چوک سرور شہید+ احمد پور سیال  (نامہ نگار‘ بیورو رپورٹ) پولیس مقابلے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، اطلاعات(بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)

 کے مطابق مظفرگڑھ کے نواح میں تھانہ رنگپور کے موضع امیر پور کنکا میں واقع پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی ملازم حسین ڈاکووں سے مقابلہ کرتے ھوئے گولی لگنے سے شہید ھو گئے ھیں ایک ڈاکو جس کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ھوئی ھے بھی ھلاک ھو گیا ھے گزشتہ شب رنگپور کے علاقہ موضع پیر ڈونہ راجن میں راھزنی کی واردات میں ملوث ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے  پولیس چوکی امیر پور کنکا  کے انچارج اے ایس آئی ملازم حسین ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ھو گئے جبکہ ایک ڈاکو غلام شبیر بھی زخمی ھو گیا  انھیں تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ھسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں اے ایس آئی زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے شہید ھو گئے اور ایک ڈاکو ھلاک ھو گیا اطلاع ملنے پر تھانہ رنگپور اور مظفرگڑھ سے بھی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ھے اور ڈاکووں کی تلاش جاری ھے۔ شہید اے ایس آئی کا تعلق تھانہ چوک سرور شہید کے چک نمبر 543 سے ہے، جبکہ ڈکیت گروہ کے بارے پتہ چلا ہے کہ یہ گروہ مقامی زمینداروں کے متنازعہ رقبہ پر گزشتہ ایک ہفتے سے موجود تھا‘ پولیس مقابلے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں شہید نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور چھ بچے چھوڑے ہیں،شہید تھا نیدار کی نماز جنا زہ گذشتہ شام سات بجے اس کے آبائی گاؤں چک نمبر 543ٹی ڈی اے ادا کی گئی جبکہ ڈی پی او مظفرگڑھ نے شہید ملازم حسین کھو کھر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور شہید کے بچوں کی کفالت کر نے کا اعلان کیا ہے۔ 

ڈاکو ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -