ہائی کورٹ: تین افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل‘ مختلف درخواستوں پر داخلہ‘ ہوم سیکرٹری کو ایک ماہ تک معاملہ حل کرنے کی ہدایت
ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویثرن بینچ (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
نے تین شہریوں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف مختلف درخواستوں پر صوبائی سیکرٹری داخلہ اور ہوم سیکرٹری کو ایک ماہ میں پٹشنرز کو سماعت کرکے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں جماعت اسلامی لنگر سرائے کے نائب امیر شمشاد احمد، مظفر گڑھ شہر کی مرکزی جامع مسجد کے موذن خلیل احمد اور چوٹی زریں کے قاری ربنواز کے وکیل باصر خان سکھانی نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلان کا کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں پولیس نے انہیں سماعت کیے بغیر ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا ہے جو کہ غیر آئینی اقدام ہے۔ انتظامیہ جب چاہتی ہے کسی بھی شہری کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال کر آزادی سلب کر دیتی ہے۔
ہدایت