آج ورلڈ سائٹ ڈے: ملتان میں مختلف  تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کی تیاریاں 

   آج ورلڈ سائٹ ڈے: ملتان میں مختلف  تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کی ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  ورلڈ سائٹ ڈے(بصارت کا عالمی دن)آج 8 اکتوبر جمعرات کو منایا جائے گا۔اس دن کی(بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

 اہمیت کے حوالے سے تقاریب منعقد ہوں گی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے زیر اہتمام ورلڈ سائٹ ڈے پر واک منعقد ہوگی۔جسکی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود اور شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راوء  کریں گے۔پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راوء  نے کہا ہے کہ نظر کا خصوصی خیال رکھنا چاہئیے۔ہر شخص باقاعدگی سے نظر کا معائنہ کروائے۔شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض نظر کی دیکھ بھال پر زیادہ توجہ دیں۔بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ موبائل فون،ویڈیو گیمز،ٹی وی کم سے کم دیکھنے کی عادت ڈالیں۔پانی سے آنکھوں کی صفائی کرتے رہنا چاہئیے۔مٹی،گرد و غبار بھی نظر کو نقصان پہنچاتی ہیں۔نظر میں دھندلے پن اور کم دکھائی دینے پر فوری ماہر امراض چشم کو چیک کروائیں۔تاکہ بروقت تشخیص کرکے نظر کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -