وہاڑی: ارکان اسمبلی کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات‘ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال 

      وہاڑی: ارکان اسمبلی کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات‘ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید سے ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھر ل اورچیئر مین وزیر اعلی پنجاب کمپلینٹس سیل وہاڑی مہر ریاض قہم نے ملاقات کی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

سے تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں ترقیاتی کاموں پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے بروقت ترقیاتی کاموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے معیاری کام کے ذریعے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ممبر قو می اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں کیلئے ترجیح بنیادوں پراربوں روپے فنڈز جاری کر رہی ہے انشاء اللہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل سے عوام جلد از جلد مستفید ہوگی عوام کو ترقیا تی کا موں کے ذریعے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے صوبائی پارلیما نی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھر ل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب عوام فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت پنجاب نے وہاڑی میں ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں ان فنڈز سے بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں باقی پر کام جاری ہے جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کر کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کاوشیں جاری ہیں جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن اقدامات اٹھانا ایک احسن اقدام ہے۔ 

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -