مظفر گڑھ: جعلی دودھ فیکٹری پکڑی گئی‘ محلول‘ خشک پاوڈر تلف 

مظفر گڑھ: جعلی دودھ فیکٹری پکڑی گئی‘ محلول‘ خشک پاوڈر تلف 

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) مظفر گڑھ میں جعلساز دودھ فیکٹری پکڑی گئی۔3 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ کا محلول، 623 کلو خشک مصنوعی پاؤڈر تلف کردیا گیا، دودھ فیکٹری موقع پر سیل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔ د(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

ودھ سیفٹی ٹیمز نے جعلی دودھ تیار کرنیوالی فیکٹری کو سِیل کردیا۔ موقع پر 3 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ کا محلول، 623 کلو ملاوٹی خشک دودھ تلف کیا گیا۔ دودھ  سیفٹی ٹیموں نے خفیہ ٹیم کی اطلاع پرڈائریکٹر آپریشنز عطاء الحق کھوکھر کی زیر نگرانی مظفر گڑھ کے علاقے سلطان کالونی، لنگر سرائے روڈ، کوٹ ادو میں شعیب سنتھیٹک ملک ہاؤس کے نام سے دودھ کی فیکٹری کو چیک کیا گیا۔ دودھ فیکٹری میں خشک پاؤڈر، کوکنگ آئل، ملاوٹ میں معاون ممنوعہ کیمیکل سے محلول تیار کیا جارہا تھا۔نام نہادملک یونٹ میں 3 ہزار لٹر دودھ کے محلول سے 40 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ اور 625 کلو خشک دودھ سے 10 ہزار لٹر دودھ بھی تیار کیا جانا تھا۔دودھ سیفٹی ٹیموں نے موقع پر 3 ہزار لٹر دودھ کا گاڑھا محلول اور 625 کلو خشک پاؤڈر تلف کردیا۔دودھ تیار کرنے والی جگہ میں گندگی، حشرات کی موجودگی بھی پائی گئی۔ملک پراسیسنگ یونٹ سے خشک دودھ پاؤڈر، دودھ کے گاڑھے محلول کے نمونے لیتے ہوئیموقع پر سربمہر کردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق پنجاب حکومت عوام تک ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمز کو جدید آلات فراہم کر رہی ہے۔تمام اضلاع کے داخلی،خارجی راستوں پر چیکنگ کیلئے موبائل ملک لیبارٹریز میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کو تعینات کیا جارہاہے۔ملاوٹ مافیا سے چھٹکارے کیلئیموبائل لیبز دودھ بردار گاڑیوں کے علاوہ ملک پوائنٹس کی بھی چیکنگ کریں گی۔ملاوٹ مافیا کیخلاف اطلاع پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی، شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔عوام کی دہلیز تک ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی حکومت پنجاب کا عزم ہے۔دوران کاروائی جعلی دودھ یونٹ سے 3 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ کا محلول، 623 کلو ملاوٹی خشک دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔

تلف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -