ضلع راجن پور: تعلیم‘ بلدیات‘ بلڈنگ سمیت متعدد اداروں میں اسامیاں خالی 

ضلع راجن پور: تعلیم‘ بلدیات‘ بلڈنگ سمیت متعدد اداروں میں اسامیاں خالی 

  

جام پور(نامہ نگار) ضلع راجن پور میں محکمہ تعلیم۔بلدیات۔ بلڈنگ سمیت دیگر محکموں میں متعدد انتظامی افسران کی اسامیاں کئی ماہ سے خالی ہیں۔ تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم میں ڈی ای او سیکنڈیری اور ڈی ای اوایلمنٹری راجن پور۔ ڈپٹی ڈی ای او زنانہ راجن پور۔(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

 محکمہ بلڈنگ میں ڈسٹرکٹ افسر۔ ہائی وے اور بلدیات میں متعدد انتظامی افسران کی اسامیاں کئی ماہ سے خالی پڑی ہوئی ہیں۔ عارضی طور پرافسران کو ایڈیشنل چارج دے کرکے کام چلایا جارہا ہے۔ مستقل بنیادوں پر افسران کی تقرری نہ ہونے سے عوام حکومتی ثمرات سے محروم ہیں۔ ربنواز خان۔ ظفر اللہ خان نے وزیر اعلی پنجاب سے اسامیوں پر مستقل افسران کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔ 

خالی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -