ٹھٹھہ صادق آباد: قبرستان کی اراضی پر قبضہ  کی کوشش‘ اہل علاقہ کا بااثر افراد کیخلاف مظاہرہ

   ٹھٹھہ صادق آباد: قبرستان کی اراضی پر قبضہ  کی کوشش‘ اہل علاقہ کا بااثر ...

  

  ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) بااثر افراد کی ٹریکٹر سے ہل چلا کر چک نمبر 133 کے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کی کوشش اور (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

چوری درخت کاٹ لیے، تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد نواحی چک نمبر 133 دس آر کے رہائشیوں محمد اسلم، محمد الیاس، محمد توفیق، محمد اجمل، انور بیگ، محمد یاسین، محمد عدیل نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں، ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کو دی گئی تحریری درخواستیں دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ  گاؤں کے قدیمی قبرستان کی اراضی گورنمنٹ سے الاٹ شدہ ہے، گزشتہ روز بااثر افراد خادم حسین، عاشق حسین، محمد شفیع، غلام مصطفیٰ، محمد اسماعیل نے دیگر 35 نامعلوم افراد کے ہمراہ 8 ٹریکٹروں کی مدد سے قبرستان کی اراضی پر ہل چلاتے ہوئے قبضہ کرنے اور قبریں مسمار کرنے کی کوشش کی اور 5 قیمتی درخت قبرستان اراضی سے چوری کاٹ کرلے گئے، جس پر علاقہ مکینوں نے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کمشنر ملتان، آر پی او ملتان ڈپٹی کمشنر خانیوال، ڈی پی او خانیوال، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -