12 اکتوبر: (ن) لیگ یوم سیاہ منانے کیلئے تیار

       12 اکتوبر: (ن) لیگ یوم سیاہ منانے کیلئے تیار

  

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ ملتان سمیت ملک بھر میں (ن) لیگ 12اکتوبر کو منتخب لیگی حکومت کو غیر قانونی طور پر گرائے جانے(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

 کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منائے گی اور ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف یاداشتیں بھی پیش کی جائیں گی جس نے صرف (ن) لیگ کے رہنماؤں و کارکنوں پر ہی نہیں بلکہ غریب عوام پر بھی ظلم کی انتہا کردی اور آج نیازی حکومت بھی پرویز مشرف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 215میں سینئر لیگی رہنما ملک انور علی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں چوہدری اسلم ہمایوں، ندیم سپل، عمران بہاری، محمد بخش بھٹی، مرزا عبد الرحمان، عبد الرحمن فری، طارق امیر عباسی، ملک تنویر، ملک رضوان، شاہد انجم سمیت دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ پارٹی رہنماو کارکنان قائدین کے بیانیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طر ح ناکام ہو چکی ہے مہنگائی، بے روزگاری، یوٹیلیٹی بلز سمیت دیگر اخراجات نے غریب عوام کو خودکشیوں اور خود سوزیوں پر مجبور کرکے رکھ دیا ہے لیکن اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے چور دروازوں سے آئے حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک غاصب حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گی اور انہیں سر چھپانے کی بھی کہیں جگہ نہیں ملے گی۔

تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -