چوروں کا راج‘ مزید 17 وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان‘ نقدی غائب 

چوروں کا راج‘ مزید 17 وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان‘ نقدی غائب 

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)چوروں کا راج برقرار ہے‘ مزید17وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کی 9موٹرسائیکلیں‘موبائل فون‘ سرکاری درخت‘میٹر بجلی‘طلائی زیورات‘ کپڑے چرا کر فرار‘تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات سکول بازار کے رہائشی سردار محمد خان کے ساتھ پیش آئی جس کی 78ہزار کی موٹرسائیکل دو ملزمان شہزاد علی وغیرہ نے چرا لی‘دوسری واردات بھی سکول بازار کے رہائشی عبدالشکور کے ساتھ پیش آئی جس کی 25ہزار روپے مالیت کی (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرا لی‘تیسری واردات بانو مارکیٹ کے رہائشی وقاص علی کے ساتھ پیش آئی جس کی10ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرالی‘چوتھی واردات سلطان پور روڈ کے رہائشی ندیم اصغر کیساتھ پیش آئی جس کی 1لاکھ روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرالی‘پانچویں واردات سٹی پارک میں آئے ہوئے محمد افضل کے ساتھ پیش آئی جس کی 75ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرالی‘چھٹی واردات فتح پور کمال کے رہائشی غلام نازک جس کی 75ہزار مالیت کی موٹرسائیکل دو ملزمان محمد اکرم وغیرہ نے چرالی‘ساتویں واردات اللہ آباد کے رہائشی محمد حسین کے ساتھ پیش آئی جس کی 40ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل ملزم فخر جہاں نے چرالی‘آٹھویں واردات موضع کلر والی کے رہائشی حسین نواز کلر کے ساتھ پیش آئی جس کی 70ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرا لی‘نویں واردات حق ٹاؤن کے رہائشی ذیشان احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی 38ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل محمد آصف نے چرا لی‘دسویں واردات فردوس مارکیٹ کے دکاندار عدیل الرحمن کیساتھ پیش آئی جس کا میٹر بجلی نامعلوم ملزم نے چرا لیا‘گیارہویں واردات وائرلیس پل کے رہائشی محمد ثاقب حیات کے ساتھ پیش آئی جس کا 22ہزار روپے مالیت کا موبائل فون نامعلوم ملزم نے چرا لیا‘بارہویں واردات قذاقی کالونی کے رہائشی ندیم اللہ کے ساتھ پیش آئی جس کی 46ہزار روپے کی نقدی ملزم قربان علی نے چرالی‘تیرہویں واردات پل ڈگہ کے فاریسٹ گارڈ محمد ذاکر کے علاقہ میں ہوئی جہاں 5ملزمان محمد عمر وغیرہ نے 1لاکھ 27ہزار7سو روپے مالیت کے سرکاری درخت چرا لئے‘چودہویں واردات لعلو والا کے رہائشی رسول بخش کے ساتھ پیش آئی جس کے ہزاروں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 42500روپے کی نقدی تین ملزمان مظہر اور مدی وغیرہ نے گھر سے چرا لئے‘پندرویں واردات چک 43اے کے رہائشی محمد اعجاز کے ساتھ پیش آئی جس کا 90ہزار مالیت کا بیلنا 4نامعلوم ملزمان نے چرا لیا‘سولویں واردات موضع میتلا کے رہائشی محمد اظہر کے ساتھ پیش آئی جس کی ہزاروں روپے مالیت کی بیٹری نامعلوم ملزم نے گورنمنٹ پرائمری سکول سے چرا لی‘ستارویں واردات بھٹہ کوٹ کے رہائشی طلحہ عمیر کیساتھ پیش آئی جس کی پانچ لاکھ روپے مالیت کے مویشی عبدالغفار وغیرہ نے گھر سے چرا لئے جبکہ آٹھارہویں واردات بدلی شریف کے رہائشی قادر بخش کے ساتھ پیش آئی جس کے 1لاکھ 90ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات‘کپڑے اور نقدی 3نامعلوم ملزمان نے گھر میں نقب لگا کر چرا لئے اور فرار ہوگئے‘مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

غائ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -