حرم گیٹ چوک: بلا جواز گرفتاریوں کیخلاف خواتین اور دیگر افراد کا دھرنا
ملتان (وقائع نگار) حرم گیٹ چوک پر بلاجواز گرفتاریوں اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف خواتین سمیت دیگر افراد نے دھرنا دیا۔اس موقع پر روڈ کو بلاک کردیا گیا۔ٹریفک پھنس گئی۔مظاہرین نے(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)
مقامی پولیس کے خلاف خوں نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ منگل کی رات پولیس زبردستی ہمارے گھروں میں گھس گئی۔ اور ہمارے جوانوں کو گرفتار کرلیا۔خواتین نے مطالبہ کیا جب تک گرفتار افراد کی رہائی نہیں ہوجاتی۔تب تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔مظاہرے میں شریک خواتین اور بچے پولیس کو کوستی نظر آئی ہے۔احتجاجی مظاہرہ اور روڈ بلاک ہونے کی اطلاع پر ایس پی سٹی جاوید خان۔ڈی ایس پی یوسف ہارون و دیگر پولیس افسران موجود تھے۔مظاہرین کا بذریعہ نعرہ چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے ایس ایچ او کو فوری معطلی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے۔منگل کی رات کو پولیس نے محلہ طوطل پورہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔
دھرنا